قصور
عید کی آمد کے پیش نظر مہنگائی اور لوگوں کی من مانیاں شروع،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ہر بندے نے اپنی مرضی کے ریٹس مقرر کرکے اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں جبکہ سرکاری نرخوں پر چیزوں کی فراہمی بہت مشکل ہو گئی ہے
عید قربان قریب آتے ہی قصائی نخرے دکھانے لگے ہیں اور اپنے نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں قصائیوں کی جانب سے
پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرا 6 ہزار جبکہ گائے کے 10 ہزار نرخ مقرر کئے گئے ہیں
دوسری سمت عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے
یکطرفہ کرایہ میں 40 سے 50 روپیہ تک اضافہ کیا گیا ہے
نیز اسی طرح دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیا گیا ہے اور جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ عید کے پیش نظر زیادہ منافع لینا ہمارا حق ہے
شہریوں نے آر ٹی سیکرٹری، اے سی قصور اور ڈی سی قصور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے