![opration](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/10/pakistanarmy-security-forces-kill-7-terrorists-in-balochistan-operation-1646760763-8495.jpg)
سیکورٹی فورسز کی کاروائی 8 دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ اس فائرنگ میں پاک فوج کے دو نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں اور بد قسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے بھی شہید ہوگئے ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائی ساؤتھ وزیرستان میں انجام دی گئی جہاں دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا تھا جبکہ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران انہیں فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔ جبکہ جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور فراہمی کی سی ٹی کوششوں کو سراہا، جو پائیدار استحکام اور این ایم ڈیز کی پائیدار پیش رفت کے لیے ضروری ہے۔