ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. عطا اللہ تارڑ

0
77
tarar

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ناصرف امریکا سے فنڈنگ لی بلکہ بھارت سے بھی فنڈنگ لی ہے، اور ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. اور ان کا کیا مفاد تھا کہ وہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے دفاع میں فواد چوہدری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھا، ایک طرف کہا جارہا ہے کہ شہبازگل پر تشدد ہوا، تو دوسری طرف سے جواب آتا ہے تشدد نہیں ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا، جب کہ شہبازگل جس جیل میں ہیں وہ پنجاب حکومت کی زیر انتظام ہے، تو پھر شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے، لیکن ہاں تشدد کسی پر نہیں ہونا چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایک لاڈلے نے پاکستان کی سالمیت کیخلاف بیان دیا، اور جب اسے ایک رات جیل میں گزارنی پڑتی ہے تو انتظامیہ ہل جاتی ہے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت پوری اتنظامیہ تبدیل کردی جاتی ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے کہ ایک قیدی کی وجہ سے جیل انتظامیہ تبدیل کردی گئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی جیل میں دوائیاں بند کی جاتی تھیں تو کیا کسی سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا، مریم نواز کو سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا، رانا ثنااللہ کو شدید گرمی میں جیل میں بند کیا گیا، شہبازشریف کو زمین پر سلایا جاتا تھا، کیا کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کے کیسز میں 88 دن کا ریمانڈ ہوتا ہے، احد چیمہ ایک فرض شناس افسر ہیں، ان پرتشدد کیا جاتا تھا، لیکن انہوں نے کبھی گلہ نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی والوں پرہلکی سی سختی ہو تو رونا شروع کر دیتے ہیں، کوئی یہ بتادے کہ کیا شہبازگل کو بلاوجہ پکڑا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا فنڈنگ کرنا ٹھیک ہے، لیکن امریکا میں بیٹھے یہودی کا کیا مفاد ہو گا کہ وہ سیاسی جماعت کو فنڈنگ کرے، ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکا سے فنڈنگ لی، بھارتی بھی شامل ہیں، ان کا کیا مفاد تھا کہ وہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو فنڈنگ کررہے ہیں.

Leave a reply