ایکتا کپور اورانکی والدہ شوبھا جنسی تعلقات کے گرد گھومنے والی فلم ‘XXX’ پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں

0
145

مشہور فلمساز اور پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور قانونی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایکتا اور ان کی والدہ نے
ویب سیریز ‘XXX’ کا سیزن ٹو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیاہے.اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 2018 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ دوسرے کا پریمیئر جنوری 2020 میں ہوا تھا۔ ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور پر الزام ہے کہ انہوں نے ویب سیریز ‘XXX’ سیزن ٹو میں ایک فوجی کی بیوی سے متعلق کئی قابل اعتراض مناظر دکھائے ہیں. اس حوالے سے شکایت عدالت تک بھارت کے ایک سابق فوجی اور بیگوسرائے کے رہائشی شمبھو کمار لیکر گئے تھے. اس شکایت کے بعد عدالت نے ایکتا کپور اور انکی والدہ کو سمن جاری کیا تھا اور انہیں اس معاملے میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کو کہا تھا۔

ان دونوں نے عدالت سے کہا کہ انہوں نے فلم سے بہت سارے قابل اعتراض سین ہٹا دئیے ہیں لیکن حقیقت میں انہوں نے ایسا کیا نہیں‌تھا. اس کے بعد عدالت نے انہیں پھر سے پیش ہونے کو کہا اس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے.
یاد رہے کہ "XXX ویب سیریز کی ہر قسط ایک مختلف کہانی کو پیش کرتی ہے جو جنسی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے۔ ایکتا کپور ایک کامیاب پرڈیوسر ہیں جنہوں نے ٹی وی کے لئے لاتعداد سپر ہٹ ڈرامے بنائے اور فلمٰں بھی بنائیں.

Leave a reply