وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہوئے یا خود کسی جگہ موجود ہیں دیکھا جائے گا۔ جبکہ سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مبینہ گمشدگی پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے گا کہ اعظم خان لاپتہ ہوئے یا خود ہی کسی جگہ موجود ہیں، لواحقین نے یہ نشاندہی نہیں کی کہ اعظم خان کہاں سے لاپتہ ہوئے، جو گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں وہ حکومت کی تھیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہی سے جیل میں کوئی نامناسب سلوک نہیں کیا گیا، چوہدری صاحب جیل میں کمفرٹیبل ہیں، میرے علم میں نہیں کہ ڈاکٹر کو کیوں ہٹایا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے خواتین کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا، اب چوہدری پرویزالہیٰ کے حوالے سے منفی بات کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے کہ اس کا ووٹ بینک بڑھ گیا ہے، اب یہ کبھی بھی اس ملک کی سیاست میں کوئی اہم کردار اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رانا ثناء اللہ چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کے تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے،ترجمان تحریک انصاف

شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ الیکشن آئینی مدت کے مطابق ہونا چاہئے، الیکشن کے لیے بجٹ میں پیسے رکھے گئے ہیں، ہم الیکشن سے کبھی نہیں بھاگیں گے، ہم کہتے ہیں کہ پورے ملک میں الیکشن 1 دن میں ہونے چاہئے۔

Shares: