نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات کی کوریج کے لئے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں، بہت سے غیر ملکی صحافیوں نے الیکشن کی کوریج کے لئے ویزوں کی درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کر دیئے ہیں، 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسیس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے 174 مجموعی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیر صحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسیس میں ہیں، رشین فیڈریشن کی طرف سے 8 درخواستیں، جاپان سے 13 درخواستیں انڈر پراسیس ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے پانچ درخواستیں پراسیس میں ہیں،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر سے بہت سے صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیئے گئے ہیں،اس وقت تک 6065 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈ دیئے گئے ہیں، لاہور سے 1200، کراچی 1470، پشاور سے 1050، کوئٹہ سے 600، حیدر آباد سے 355، فیصل آباد سے 250 اور ملتان سے 290 صحافیوں کو ایکریڈیٹیشن کارڈز دیئے گئےبین الاقوامی صحافی اور آبزرورز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لئے اجازت نامے لئے رہے ہیں، ان تین شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیر ملکی صحافی کسی دوسرے شہر میں جانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا،20 جنوری کی تاریخ گذرنے کے باوجود اب بھی الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کے متعلقہ ادارے ان درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں،

عدلیہ کیخلاف گھٹیا اور غلیط مہم چلانے پر سینکڑوں اکاؤنٹ بند کیے،

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

 بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

Shares: