انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

0
399
election

عام انتخابات، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، نتائج تاخیر سے آنا شروع ہوئے،ابھی تک مکمل نتائج نہیں آ سکے

قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اب تک 146 سیٹوں کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جیتنے والوں میں ابھی تک آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں، 60 سیٹوں پر آزاد، 43 پر ن لیگ، 37 پر پیپلز پارٹی، چار پر ایم کیو ایم جیت چکی ہے،مسلم لیگ ق، جے یو آئی، بی این پی کو ایک ایک سیٹ ملی ہے

ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی سات سیٹیں جیت چکی
این اے 234 سے ایم کیو ایم کے عامر معین پیرزادہ 73687 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر آئے،آزاد امیدوار فہیم خان 43774 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ، این اے 232،ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، این اے 233 سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف خان کامیاب ہوئے،این اے 236 سے ایم کیو ایم کے حسان صابر کامیاب ہوئے،این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ارشد عبداللہ کامیاب ہوئے،
این اے 244 کراچی، ایم کیو ایم کے امیدوار فاروق ستار 20,048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، این اے248 سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کامیاب ہوئے،

این اے 265،مولانا فضل الرحمان جیت گئے
این اے 265 ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 52459 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال کاکڑ 31436 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے،مولانا فضل الرحمان آبائی علاقے ڈی آئی خان سے نشست ہار چکے ہیں.

این اے 54،سابق وفاقی وزرا چوہدری نثار، غلام سرور کو بیرسٹر عقیل ملک نے شکست دے دی
این اے 54،بڑے بڑے برج الٹ گئے دو سابق وفاقی وزرا غلام سرور خان اور چوہدری نثار علی خان کو آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے واضح برتری سے شکست دے دی ،آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک 85912 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،دوسرے نمبر پر آزاد امیدوارعذرا مسعود جنکے ووٹوں کی تعداد 73693ہے،

اسلام آباد سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو تینوں سیٹوں پر شکست
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کا غیر سرکار ی غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے، ن لیگ کے طارق فضل چودھری کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین ہار گئے ہیں، ن لیگ کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمحمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 81958 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، این اے 46 سےپاکستان تحریک انصاف کے عامر مغل 44317 ووٹ لے کر شکست کا سامنا کرنا پڑا ،این اے 48 سے پاکستان استحکام پارٹی کے نامزد آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 89699 لے کر کامیاب ہوئے، این اے 48 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی بخاری کو 59851 ووٹ حاصل ہوئے،

حلقہ پی بی 32،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کامیاب
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے کامیاب ہوگئے ہیں، پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 18 ہزار 802 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مد مقابل جے یو آئی (ف) کے رہنما میر امان اللہ نوتزئی 17ہزار 9 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں،

جہانگیر ترین لودھراں،ملتان دونوں سیٹ ہار گئے،ملتان سے 90 ہزار ،لودھراں سے 46 ہزار ووٹوں سے شکست
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین آبائی علاقے لودھراں سے ہار گئے ہیں این اے 55 لودھراں کے تمام 369 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں،مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر جیت چکے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی ایک اور سیٹ این اے 149 سے بھی میدان میں تھے، وہاں سے بھی ہار چکے ہیں،
این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے .جہانگیر ترین کو ملتان میں نوے ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ہے

تحریک انصاف کے آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر،عاطف خان،اسد قیصر، عمیر نیازی، علی امین گنڈا پور کامیاب
آزاد امیدوار
این اے 3، آزاد امیدوار سلیم رحمان کامیاب
این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 10، بیرسٹر گوہر علی خان جیت گئے
این اے 10،تحریک انصاف کے رہنما ،آزاد امیدواربیرسٹر گوہر جیت گئے ہیں، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ایک لاکھ دس ہزار 23 ووٹ حاصل کئے ہیں،اے این پی کے رؤف خان نے 30 ہزار 3 سو دو ووٹ حاصل کئے ہیں

این اے 13،آزاد امیدوار محمد نواز کامیاب
این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 15 مانسہرہ، نواز شریف کو شکست، آزاد امیدوار جیت گیا
این اے 15 مانسہرہ ، نواز شریف ہار گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انچاس ووٹ حاصل کئے،نواز شریف نے اس حلقے سے80 ہزار 382 ووٹ حاصل کئے ہیں، نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ بھی کیا تھا ،کیپٹن ر صفدر بھی مانسہرہ میں نواز شریف کی بھر پور مہم چلاتے رہے، اس حلقے سے اعظم سواتی دستبردار ہو گئے تھے

این اے 17، آزاد امیدوار علی خان جدون کامیاب
این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مسلم لیگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 19،اسد قیصر کامیاب
این اے 19،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی 45567 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے .

این اے 22 ،عاطف خان کامیاب
این اے 22 مردان، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزادامیدوار محمد عاطف خان ایک لاکھ 14ہزار 748ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر ہوتی 66ہزار 159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

این اے 26، آزاد امیدوار ساجد خان کامیاب
این اے 26مہمند میں آزادامیدوار ساجد خان 40ہزار 985ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے ، ان کے مدمقابل جے یو آئی کے مولانا عارف حقانی 20ہزار 209ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے۔

این اے 30، آزاد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب
این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 81 گوجرانوالہ، بلال اعجاز کامیاب
این اے 81 گوجرانوالہ ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز ایک لاکھ 13 ہزار 558 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر قیوم نے 95 ہزار 479 ووٹ حاصل کئے ہیں.

این اے 97، سعداللہ بلوچ کامیاب
فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 سے پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ امیدوار سعد اللہ بلوچ نے میدان مار لیا،آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ 72 ہزار 614 ووٹ لیکر جیت گئے،مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ 70 ہزار 311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے

این اے 93، آزاد امیدوار غلام محمد لالی کامیاب
حلقہ این اے 93 ، کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غلام محمد لالی نے 94355 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار غلام عباس نسوانہ نے 59901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 121،آزاد امیدوار وسیم قادر کامیاب
لاہور میں پہلا بڑا اپ سیٹ،تحریک انصاف کی پہلی بڑی کامیابی، این اے 121 سےآزاد امیدوار وسیم قادر کامیاب ہو گئے این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ لاہور کی سیٹ ہار گئی ہے

این اے 44، مولانا ہار گئے، علی امین گنڈا پور کامیاب
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 90 میانوالی، عمیر نیازی کامیاب
سابق وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی ،حلقہ این اے 90 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عمیر حیات روکھڑی51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 109، وقاص اکرم کامیاب
این اے 109جھنگ کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوار وقاص اکرم ایک لاکھ 76ہزار 586ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب شیخ 61ہزار 787ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 129، میاں اظہر کامیاب
این اے 129 ، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار میاں اظہر ایک لاکھ تین ہزار سات سو اٹھارہ ووٹ لے کر کامیا ب ہو گئے، محمد نعمان نے 71540 ووٹ حاصل کئے ہیں، اور دوسرے نمبر پر رہے، میاں اظہر تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں

این اے 122، لطیف کھوسہ کامیاب
این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ن لیگی خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 9 سو سات ووٹ لے کر ہا ر گئے.

این اے 181،عنبر مجید نیازی کامیاب
لیہ : این اے 181کا حتمی اور سرکاری نتیجہ ، آزاد امیدوار عنبر مجید نیازی 1لاکھ 20ہزار 499ووٹ سے کامیاب قرارپائے ہیں، ن لیگ کے فیض الحسن 95 ہزار 81 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 182،اویس حیدر کامیاب
این اے 182،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ ایک لاکھ 9 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78 ہزار 6 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

این اے 18، عمر ایوب کامیاب
حلقہ این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192948 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112389 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

این اے 185، زرتاج گل کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 سے 226 پولنگ اسٹیشنز کے 226 غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار محمود قادر خان 32929 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 100، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ہار گئے
این اے 100 فیصل آباد، سابق وفاقی وزیر ، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ ہار گئے،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارڈاکٹر نثار جٹ نے 1 لاکھ 31 ہزار996 ووٹ حاصل کئے، اور کامیابی حاصل کی،رانا ثناء اللہ نے 1 لاکھ 12 ہزار 403 ووٹ حاصل کئے

مسلم لیگ ن کی سیٹیں جو اب تک جیت لیں
این اے 55 راولپنڈی کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 71،خواجہ آصف نے ریحانہ ڈار کو شکست دے دی
سیالکوٹ حلقہ این اے 71 کا آر او نے غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا،ن لیگ کے خواجہ آصف کامیاب قرار پائے،سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےآزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہیں.

این اے 58 چکوال سے ن لیگ نے میدان مار لیا۔ این اے 58 چکوال کے 459 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرسکے۔

ن لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی نشست جیت لی ہے،این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 132 قصور 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تمام 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق شہباز شریف 124000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر 25000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 112، سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ہار گئے
این اے 112ننکانہ صاحب کے تمام 339پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شذرا منصب کھرل ایک لاکھ 5646ووٹ لیکر کامیاب ہو گئی ہیں، ان کے مدمقابل آزادامیدوار سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ 93316ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے ہیں،آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں،آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 120 لاہور، ن لیگ کے ایاز صادق 68143 ووٹ لےکر جیت چکے ہیں،عثمان حمزہ نے 49 22 ووٹ لئے ہیں،

این اے 127، عطا تارڑ جیت گئے، بلاول کا تیسرا نمبر
این اے 127 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ،بلاول ہار گئے، ن لیگ کے عطا تارڑ جیت گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار عطاتارڑ 98210 ووٹوں کےساتھ کامیاب ہوئے ہیں، آزاد امیدوارملک ظہیر عباس 82230 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صرف 15005 ووٹ حاصل کرسکے

این اے 124، ن لیگی مبشر اقبال جیت گئے
این اے 124 مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال 55 ہزار 387 ووٹ لےکر جیت چکے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے

این اے 76، احسن اقبال جیت گئے
حلقہ این اے 76 نارووال، مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید صفدر کو شکست دے دی،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے احسن اقبال 136279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ جاوید صفدر109309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں

امیر مقام سوات سے ہار گئے،شانگلہ سے جیت گئے
ن لیگ خیبر پختونخواہ کے‌صدر امیر مقام قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے جیت اور ایک سے ہار گئے ہیں، امیر مقام کو
سوات سے قومی اسمبلی کی نشست پر شکست جبکہ شانگلہ سے کامیابی ملی ہے،این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام نے 59863 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پیپلز پارٹی کی جیتی ہوئی نشستیں
این اے 207، آصف زرداری کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کامیاب ہو گئے ہیں،آصف زرداری نے 89 ہزار 703 ووٹ حاصل کئے ،انکے مدمقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 39 ہزار 546 ووٹ لئے.

این اے 194،196، بلاول دونوں سیٹوں پر کامیاب
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 196 اور این اے 194 سے کامیاب ہو گئے،این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 194 سے 377 پولنگ اسٹیشنز میں سے 365 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ، بلاول بھٹو زرداری 131217 ووٹ لے کر پہلے اور جے یو آئی ایف کے راشد محمود سومرو 34572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں.

این اے 216، پیپلز پارٹی جیت گئی، ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن ہار گئے
این اے 216،پیپلز پارٹی جیت گئی، ن لیگ سندھ کے صدر ہار گئے، ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کو مٹیاری میں شکست ہوئی ہے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے بشیر میمن 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں۔ تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 6، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہار گئے
لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 52 ہزار 545 ووٹ لے کر ہار گئے.

پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ بننے کا خواب ادھورا،قومی و صوبائی دونوں سیٹیں ہار گئے
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، سابق وزیر دفاع ،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے ہیں، پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی، پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جبکہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے،

این اے 64، پرویز الہیٰ کی اہلیہ کو شکست،چودھری سالک جیت گئے
این اے 64 گجرات، پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصر الہیٰ ہار گئیں ،سالک حسین جیت گئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ حاصل کئے جبکہ قیصرہ الہیٰ نے 80 ہزار 946 ووٹ لئے

پنجاب کی سیٹیں، پرویز الہیٰ، رانا مشہود ہار گئے،شہباز، مریم جیت گئے
پی پی 32،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اپنی نشست نہ نکال سکے،ق لیگ کے چودھری سالک حسین 55 ہزار 615ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،چودھری پرویز الہٰی44ہزار713ووٹ لے سکے،

پی پی21گجرات سے ق لیگ کے چودھری شافع حسین کامیاب ہو گئے،چودھری شافع حسین کے 64 ہزار 131ووٹ ہیں جبکہ آزاد امیدوار مدثر رضا 48ہزار311ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 172 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست ہوئی ہے،آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیںَ،رانا مشہود 28647 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 199 ساہیوال 2 میں حلقےکے تمام 181 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ ن کے قاسم ندیم 46 ہزار 255 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے ہیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد صفدر خان 43 ہزار 106 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

پی پی 158 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہباز شریف 38642 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں،آزاد امیدوار چوہدری یوسف علی 23847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 159لاہور میں مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئی ہیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہرشرافت 21 ہزار 491 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 192 اوکاڑہ 8 کے تمام 192 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ ن کےغلام رضا 73756 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،آزاد امیدوار رائے حماد اسلم کھرل 68104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 254 بہاولپور 10 کے تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک احمد عثمان چنڑ 45471 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق خان 29240 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 150 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجےکے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر 34956 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،آزاد امیدوار عبد الکریم خان 30 ہزار 314 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

Leave a reply