راولپنڈی کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا
![election](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/08/voting-in-pakistan-2.jpg)
راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر 2کا الیکشن ملتوی کردیا گیا، آزاد امیدوارثمینہ کوثر کے انتقال کےباعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا،باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری راولپنڈی الیکشن کمیشن قیصر محمود نے کہا کہ آمدہ اطلاع کے مطابق وارڈ 2 کی امیدوار ثمینہ کوثر جن کا انتخابی نشان کھڑکی تھا کا انتقال ہوگیا، جس کے باعث کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے ،قیصر محمود نے کہا کہ اگلے 60 دن کے بعد یا جب الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گاالیکشن ہوں گے۔یاد رہے ثمینہ کوثر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تھیں لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہوں نے بطور آزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ثمینہ کوثر نے کاغذات نامزدگی واپس کروانے تھے لیکن راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث کاغذات واپس نہیں کر پائیں۔