ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کوڈیٹا فراہم کردیا

الیکشن کمیشن کو شماریاتی اضلاع، چارجز، سرکلز اور بلاکس کا ڈیٹا فراہم کیا
0
33
pakistan

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو شماریاتی اضلاع، چارجز، سرکلز اور بلاکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔

باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع، 3265 چارجز، 20585 سرکلز اور 180051 بلاکس ہیں ان میں سےپنجاب میں 167 شماریاتی اضلاع، 1605 چارجز،11703 سرکلز، 93746 بلاکس،سندھ میں 146 شماریاتی اضلاع، 930 چارجز، 5140 سرکلز اور 43838 بلاکس ہیں خیبرپختونخواہ میں 123 شماریاتی اضلاع، 410 چارجز، 2777 سرکلز اور 28873 بلاکس، بلوچستان میں 38 شماریاتی اضلاع،، 305 چارجز، 855 سرکلز اور 1737 بلاکس اور اسلام آباد میں 1 شماریاتی ضلع، 15 چارجز، 110 سرکلز اور 1737 بلاکس شامل ہیں۔

الیکشن کرانا کسی پارٹی یا حکومت کے اختیار میں نہیں،شاہد خاقان

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کےلیےوفاقی ادارہ شماریات سےمردم شماری کے اعداد و شمار، بلاکس، چارجز، تحصیل، تعلقہ، اضلاع اور ڈیجیٹلائزڈ نقشوں کی تفصیل طلب کی تھی،وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھاکہ27 اگست تک ڈیجیٹل مردم شماری کی تفصیل،2017 کی مردم شماری کا تقابلی جائزہ، تمام مردم شماری بلاکس، حلقوں،چارجز، تحصیل و تعلقہ اور اضلاع کی تفصیل کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ نقشے فراہم کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک پرفارما بھی تیار کیا اایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز I کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات بھی کسی سینیئر افسر کو فوکل پرسن مقرر کرے اور 27 اگست تک مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کی جائیں۔

سفارت خانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی …

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے سرکاری اشاعت کے نتائج کے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا، حتمی حلقہ بندیاں 14 دسمبر 2023 کو شائع کی جائیں گی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات سے معاونت طلب کی ہے ، اس سلسلہ میں ضروری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انتظامی یونٹس کی حدود کو جمعرات 17 اگست سے منجمد کر دیا گیا ہے،ہرصوبے میں ڈی لیمٹیشن کمیٹیاں 21 اگست تک بنائی جائیں گی ایڈمنسٹریٹو انتظامات 22 سے 31 اگست تک کئے جائیں گے کمیٹیوں کی ٹریننگ یکم سے 4 ستمبر تک ہو گی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا ضلعی کوٹہ ڈی لیمٹیشن کمیٹیوں کو 5 سے 7 ستمبر کے دوران مہیا کیا جائے گا-

ججز کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم،قانونی ماہرین چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں …

ڈی لیمٹیشن کمیٹیوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک جبکہ مجوزہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9 اکتوبر کو ہو گی جبکہ ان پر کمیشن کے سامنے اعتراضات 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کئے جائیں گے جنہیں 10 نومبر سے 9 دسمبر تک نمٹایا جائے گا جس کے بعد حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 14 دسمبر کو ہو گی۔

Leave a reply