ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی

مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، اگر سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتی
0
49
accidednt

تہران: ایران میں ایک منی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان واحد شدینیا نے بتایا کہ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذر بائیجان کے شہر ورزگھان کے قریب پیش آیا منی بس پہاڑی علاقے میں ایک سیاحتی گاؤں کی طرف کوہ پیماؤں کو لے کر جا رہی تھی جب وہ کسی نامعلوم وجہ سے الٹ گئی اور کھائی میں جا گری حادثے میں ڈرائیور سمیت 10 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی، اگر سیٹ بیلٹ باندھتے تو متاثرین کی تعداد کم ہوتیواقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ججز کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم،قانونی ماہرین چیف جسٹس عامر فاروق کی حمایت میں …

ایران میں سڑکوں کے حالات عام طور پر اچھے ہیں لیکن، اس کے باوجود، ایران میں سڑک حادثات میں اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ بنیادی طور پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر حادثات ناقص ڈرائیونگ اور گاڑیوں کا پوری طرح سے لیس نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مانسہرہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے،مانسہرہ ایکسپریس وے پر ہاتھی میرا کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز شروع کیا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا،حادثہ گاڑی کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوئی اور پل سے نیچے جا گری۔

چونیاں: شہری بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے

Leave a reply