خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے
0
49
election vote

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق الیکشن کے لئے 256 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 159 پولنگ اسٹیشنز احساس ترین ، 84 حساس اور 13 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے،پشاور نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، کوہاٹ بنوں لکی مروت، ایبٹ آباد ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام تورغر ، سوات، شانگلہ ، ملاکنڈ، لوئر و اپر دیر اور باجوڑ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئےپولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں کے خلاف پرامن ہڑتال کا اعلان

الیکشن میں مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس میں دو لاکھ 8 ہزار 954 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 76 ہزار 835 خواتین ووٹرز شامل ہیں،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں ضمنی انتخابات کے لیے، 102 مردانہ ، 89 زنانہ اور 65 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں، 256 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 798 پولنگ بوتھ قائم کیے ہیں۔

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،ایم کیو ایم

Leave a reply