الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

0
44

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی سے متعلق مبینہ ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچی تھی۔اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی سے متعلق مبینہ ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

Leave a reply