اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہوسکتے ہیں،اسحاق ڈار

0
114

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے

ن لیگی رہنما، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہوتو باتیں ہوتی رہتی ہیں، جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں، امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی،پرویزالہٰی نےصاف صاف بتادیا کہ جنرل باجوہ پر بات کریں گے تو ہم جواب دیں گے،انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرناہے الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں، جمعے میں 3 روز باقی، دیکھتےہیں کیا ہوتا ہے،40ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5سے6ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کےبعد ہی ہوں گے،گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے ملنے گئے،اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہوسکتے ہیں،حکومت کا کام فنڈز جاری کرناہے،انتخابات کرانا نہیں، نوازشریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کو گفتگو میں محتاط رہنے کی ہدایت کر دی،مفتاح اسماعیل تجزیہ کار بن کر کافی باتیں کہتے ہیں جو نہیں ہونی چاہییں،

قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے یہ بات انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی وفاقی وزیر نے سفیر کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی ملاقات میں وفاقی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں میں تعاون پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ سے ایٹین ایلیٹ رئیل اسٹیٹ کے سی ای او طارق حامد ی نے ملاقات کی وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ، ماہرمعاشیات سلیم فرخ اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی اس موقع پرموجود تھے، طارق حامدی نے وزیر خزانہ کو کمپنی کے پروفائل کے بارے میں بتایا جو کہ ممتاز مصری تاجر نجیب سویرس کا ایک ذیلی سرمایہ کاری پراجیکٹ ہے اور پاکستان میں ان کے مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کیا گیا کہ مصری سرمایہ کار کے پاکستان کے ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں دیرینہ کاروباری تعلقات ہیں اور وہ ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں طارق حامدی نے مصری تاجر کی پاکستان میں دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصری تاجر نجیب سویرس کے تعاون کا خیرمقدم کیا اور انہیں سراہتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت غیر ملکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے

Leave a reply