عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا وقت ختم ہو چکا، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔
این اے 72 سے پی ٹی آئی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور
لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،عدالت نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات خلاف قانون ہیں،عدالت ریٹرنگ افسر کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے،عدالت کاغذات منظور کرنے کا حکم دے،
این اے 264، اختر مینگل کی اپیل منظور،الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کوئٹہ کے الیکشن ٹربیونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، کاغذات نامزدگی منظورکر لئے، سردار اختر مینگل نے این اے 264 کوئٹہ 3 کے آر او کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،اس موقع پر اختر مینگل کے وکیل کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کی اپیل دائر کی تھی، این اے 264 پر اسکو ٹربیونل نے منظور کر لیا ہے، ہماری ابھی تین درخواستیں پینڈنگ ہیں، بلوچستان کے ایک نامور سیاستدان جو بلوچستان کی پہچان ہے اسکو الیکشن لڑنے کا موقع ملا، بدنیتی کی وجہ سے کاغذات آر او نے مسترد کئے تھے،دوسری جانب این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے.
این اے 15، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی، تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے نواز شریف کے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اپیل دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے اعظم سواتی کی اپیل منظور کر لی اور سماعت کے لئے مقرر کر دی، اعظم سواتی کی نواز شریف کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی،الیکشن ٹربیونل نے نوٹس جاری کر دیا، اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل کریں گے
پشاور،کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شکیل احمد نے171 اپیلوں پر سماعت کی،اسد قیصر، شیر افضل مروت،تیمور سلیم جھگڑا، شہرام ترکئی، محمود جان،شیر علی، افتخار مشوانی، عبدالسلام، عاطف خان اور شاندانہ گلزار سمیت 171 اپیلوں پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے، 5 سے 9 جنوری تک نوٹسز پر سماعت ہوگی
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی اپیل منظور کر لی،ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،سبطین خان کو صوبائی حلقہ پی پی 88 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تمام اعتراضات ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے
سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، کی اپیل پر سماعت ہوئی،ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور اور رٹرنگ افسران کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ،ریٹرنگ افسر نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا این اے 223 بدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے
سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتار
ملتان: سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتارکر لئے گئے،ا شبیر علی قریشی کو انکے وکیل طارق محمود ڈوگر کے چیمبر سے گرفتار کیا گیا ،وکلاء کے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی چھین لی گئی۔ شبیر علی قریشی الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر پیش ہوئے تھے
اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ کےکاغذات منظور
راولپنڈی،این اے 90 میانوالی سے اعظم خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی،ریٹرنگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، گیا،اعظم خان نیاِزی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،حلقہ این اے 56 اور پی پی 17 سے تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کر لی گئی،حلقہ این اے 58 اوع پی پی 20 چکوال سے علی ناصر بھٹی کی اپیل منظور کر لی گئی،میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کی دو بیٹیوں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کاغذات نامزدگی منظور ،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افس کے جانب سے عائد کردہ اعتراض مستردکر دیئے ،حلقہ این اے 50 سے ایمان طاہر اور ناز طاہر نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی تھی
این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات منظور
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس خادم حسین تنیو نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی ،الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے نامزدگی فارم بحال کردیے ،فردوس شمیم نقوی کے کاغزات منظور کرلیے ،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے اسلئے ایک سے زیادہ کاغزات جمع کراۓ، جسٹس خادم حسین نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاسی تقریرنا کریں آپ صرف قانون کی بات کریں ، وکیل نے کہا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغزات مسترد کیے گئے ،جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کون امیدوار ہوگا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کیسے مسترد ہوگئے،قانون بتائیں کس شق کے تحت کاغزات نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہے ؟ کیا تحریک انصاف نے امیدوار سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ؟ اعتراض کنندہ نے کہا کہ بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا ، جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغزات کیسے منظور ہوں گے ؟الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ آپ کو کیسے پتا ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے ؟ فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے
پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری
پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس راحیل کامران نے ریٹرننگ آفیسر سے کل جواب طلب کرلیا ،ٹربیونل نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ،رجسٹرار آفس نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کی کاپی ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ، پرویز الہی مونس الہی اور قیصرہ الہی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبیونل میں اپیلیں دائر کی، درخواست میںمؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسران نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کی ہے ، ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کلدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے.
اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر نوٹسسز جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن اپلیٹ ٹریبونل ،عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق و دیگر کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری، کل تک جواب طلب کر لیا گیا،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیغم انیس عدالت کے سامنے پیش ہوئے،شیراز کیانی کی جانب سے رضوان شبیر کیانی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے خلاف اعتراض ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کا نہیں بتایا،موٹر سائیکل اور گاڑی تین سال پہلے بیچ دی ہیں،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کیسسز میں کل کےلئے نوٹسسز کرونگا،
آپ تو اشتہاری ہیں ناں؟ عدالت کا امیدوار سے مکالمہ
عامر مغل کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ اعتراض ہے کہ آپ دو مقدمات میں نامزد ہیں، عدالت نے وکیل عامر مغل سے استفسار کیا کہ آپ تو اشتہاری بھی ہیں ناں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ عدالت کے سامنے سرنڈر کر چکا ہوں، ان دو مقدمات کا علم نہیں تھا،
عدالت نے الیاس مہربان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ پر اعتراض ہے کہ آپ کے خلاف مقدمات درج ہیں، وکیل الیاس مہربان نے کہا کہ کہا گیا کہ میرے خلاف تین مقدمات درج ہیں،تینوں ایف آئی آرز کی کاپیاں میرے پاس ہیں مگر کہیں پر میرا نام نہیں،وکیل زبیر فاروق نے کہا کہ میرے کاغذاتِ پر تین اعتراضات ہیں، مقدمات ، انکم ٹیکس اور اثاثے نہ بتانے کا اعتراض میرے کاغذات پر لگایا گیا ،مقدمات میں 2019 میں بری ہوچکا ہوں، گاڑی کا حوالہ دیا جو بیچ چکا ہوں، انکم ٹیکس جون تک میرا کلئیر ہے اور اثاثے بھی ڈکلیئر ہیں،الیکشن اپلیٹ ٹریبونل نے تمام اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نے اپیلوں پر سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی
خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اعتراض، نوٹس جاری
اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر بھی اعتراض کر دیا گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغزات منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے، ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟ آپکی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتاہوں،آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟ عدالت نےفریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے اورپیر تک کے لئے جواب طلب کر لیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغزات نامزدگی منظور
الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید کی اپیل منظور کر لی ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔تمام اعتراضات مستردکر دئے گئے،حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔اعتراضات مسترد کر دئے گئے،الیکشن ٹریبونل کے جج مرزا وقاص رئوف نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا
مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا
تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن
کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت
این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ