عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز کل سے ہو گا تا ہم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہو گیا ہے
الیکشن کمیشن کے باہر کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لئے ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے لیے 11 صفحات پر مشتمل فارم دستیاب ہے،نامزدگی فارم میں امیدواروں کو اقرار نامہ اور بیان حلفی بھی جمع کروانا ہو گا،بیان حلفی میں امیدوار کو اپنے آپ کو انتخابات کے لئے اہل ثابت کرنا ہو گا،نامزدگی فارم میں ختم نبوت پر قعطی اور غیر مشروط ایمان رکھنے کا کالم بھی شامل ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کے اعلان کی وفاداری کا کالم بھی شامل ہے،پاکستان کا صدق دل سے وفادار رہنے کا حلف بھی دینا ہو گا،پاکستان کی سالمیت، خوداری اور دفاع کا حلف بھی شامل ہے،اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہنے کا اقرار بھی حلف نامے میں شامل ہے،مخصوص اور غیر مسلم نشستوں کے لیے بھی فارم وصول کئے جا سکتے ہیں ،ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے ،نامزدگی فارم میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں،نامزدگی فارم میں اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرنا ہوں گی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کل سے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بار اعوان کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،حلقہ این اے 54 سے ہی عامر مغل اور عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان ایڈوکیٹ بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، والد صنم جاوید کا کہنا ہے کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ،
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے لئے ہدایات کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک امیدوار مختلف تجویز کنندہ و تائید کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کا غذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار کے لیے فیس 30 ہزار روپے ہے ،ایک کا غذات نامزدگی کا فارم کی قیمت 100 روپے ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کے لیے فیس 20 ہزار روپے ناقابل واپسی ہے۔کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر دفتری اوقات صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڈھے چار بجے تک 20 سے 22 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ امید وار، اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہونگی، کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے ووٹ کا الیکشن کمشنر سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ منسلک کرنا ہو نگے،امید وار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔امیدوار کی جانب سے پاسپورٹ کی مکمل نقل کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی فیس نقد براہ راست ریٹرننگ آفیسر یا بذریعہ بینک ڈرافٹ جو کہ ریٹرننگ افسر کے نام ہو یا کسی بھی نیشنل بینک کی شاخ میں نقد جمع کروائی جا سکتی ہے،بینک میں رقم جمع کرانے کی صورت میں امیدوار رسید کا غذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا،
انتخابی اخراجات سے متعلق ہر امیدوارکسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے اور اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کریں، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا جب کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اسٹامپ پیپرپر تصدیق کراکے دےگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار پاکستان کا شہری ہو، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کر دیا ،خواتین 20 سے 22 دسمبر تک کاغزات نامزدگی جمع کروا سکیں گی ،23 دسمبر کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ اویزاں کی جائے گی ، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی۔ کاغذات کے خلاف اپیل 3 دسمبر تک دائر کی جا سکے گی ، امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی ،13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی
جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا
پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا
عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں
بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار
کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی
نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے
میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ
اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون
بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں
پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،