الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان

الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان #Baaghi

مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کا کہنا ہے کہ صدرمملکت سے رابطہ قائم ہوا ہے، الیکشن کمیشن تحفظات کو قانون،آئین اور الیکشن میں شفافیت کی نظر سے ان تحفظات کودیکھا جائے گا-

بباغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے کہا کہ یرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کے استعمال کا حق آرڈیننس اور قانون کے ذریعے دیا ہے-

الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے اس لئے سن کو سنیں گے،کئی پارٹیوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے سینٹ میں ہے، بڑے پیمانے پر بیٹھ کر سنیں گے-

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو جو خط لکھا ہے، اپوزیشن جائے، تمام جماعتوں کو سننا چاہیے، آر اوز کاالیکشن کرانے کا زمانہ چلا گیا ہے-

عمران خان کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق واپس نہیں ہوگا نہ سبوتاز ہوگا شہبازشریف صاحب، کیوں ایسے راستے اختیار کرتے ہیں جہاں گھٹنے پکڑنے پڑیں، عمران خان کہیں نہیں جارہے، یہ فکر چھوڑ دیں-

Comments are closed.