الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

0
72

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بلاول اور مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا، انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں،بلاول اور مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا، انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ کا جلسہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، کیا الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹسز جاری کیے؟

سندھ بلدیاتی الیکشن:مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی،متعدد افراد زخمی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،زرداری مافیا نے ہمارے خلاف پولیس کو استعمال کیا،ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا،انہیں ڈرایا دھمکایا گیا،امیدواروں کو تجویز و تائید کنندہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہمارے کئی امیدواروں کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا-

زرداری مافیا کے خلاف امیدواروں پہ گولیاں بھی چلی،کیا ریاستی مشینری کا کھلا استعمال الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آیا؟ ہمارے امیدواروں نے زبردست حوصلے کا مظاہرہ کیا، ظلم کے سامنے کھڑے رہنا جہاد ہوتا ہے یہ الیکشن نہیں بلکہ مافیا کے خلاف جہاد ہے-

علی زیدی نے کہا کہ،سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہونی تھی،سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا اسکے باوجود ہم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ہائی کورٹ سے فیصلہ نہیں آیا، اب ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں-

علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے خدشہ ہے کہ جمہوری عمل کے دوران خون خرابا نہ ہو جائے، تمام اداروں کو یاد دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل صاف و شفاف اور پر امن رکھنا آپ کی ذماداری ہے،خدا نخواستہ اگر حالات خراب ہوئے تو اسکے ذمہ دار زرداری مافیا، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ہونگے-

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہےوٹرز کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیرپور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بے نظیرآباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے عوام بھی ووٹ ڈالیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ مختلف ڈویژن سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے سندھ کے 14اضلاع میں 21 ہزار 298 امیدوار مدمقابل ہیں پیپلزپارٹی ،جی ڈی اے ،تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے-

کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 400 سے تجاوز

Leave a reply