ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں اب کوئی چیز معنیٰ نہیں رکھتی،
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ انتخابات پر عوام کا پیسہ خرچنے کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے اقتدار سونپا جائے، ممبر جی ڈی اے سائرہ بانو نے نواز شریف کی بریت کے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے پر رد عمل دینے سے گریز کیا، اور کہا کہ اگر کسی نے سیاسی انتقام لیا ہے تو اسے سامنے لایا جائے تاکہ ہمیں بھی پتہ چلے،
آئی ایم ایف ڈیل پر وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو کریڈٹ دینے کے سوال پر سائرہ بانو مسکرا دیں ،سائرہ بانو کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں عام انتخابات لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، میرے پاس اتنے پیسے نہیں،میرے پاس 40 سے 50 کروڑ نہیں ہیں کہ الیکشن لڑ سکوں، اس سے اچھا ہے میں غریبوں کی مدد کر دوں،
باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی
ضلعی سطح پر مختص ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قرارداد ایوان میں منظور