![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/12/1398050515143687317975524.jpg)
لندن:اوورسیزپاکستانیوں کےلیے نمائندوں کا انتخاب،ن لیگ بھی یہی کچھ چاہتی ہے:اسحاق ڈار:اطلاعات کے مطابق لندن میں موجود پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی سُست روی پرسخت تنقید کی ہے اورکہا ہے کہ دعوے تو ہزاروں ہیں مگرحکومت یہ بتائے کہ وہ کس طرح اوورسیز پاکستان کے لیے نمائندوں کا انتخاب کرے گی
انہوں نے کہا کہ ن لیگ بھی تو یہی چاہتی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہو
ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے یہ سوال ایک ٹویٹ کے جواب میں دیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسحاق ڈار نے سید کوثرعباس کاظمی کی ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی
یاد رہے کہ کوثرعباس کاظمی نے ایک ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ "عمران خان مصروف اس قدر ہیں کہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ اورسیز کانفرنس منسوخ کرنا پڑگئی
کوثرعناس نقوی نے کہا کہ جس وزیر اعظم کے پاس اورسیز پاکستانیوں کے لئیے وقت نہیں وہ انھیں حقوق کیا دے گا ؟اورسیز صرف زر مبادلہ چندہ ووٹ بھنگڑوں اور ووٹ کے لئیے نہیں .اوورسیز کے مسائل کا واحد حل پارلیمان میں حق نمائندگی ہے ووٹ کا حق نہیں
That’s what PMLN policy is ie guaranteed seats to Overseas Pakistanis in the Parliament be allocated on which Overseas Pakistanis should elect their own representatives who should be their effective voice in Pakistan! https://t.co/klYt9ehHG4
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) December 22, 2021
اسحاق ڈار نے انہیں الفاظ کو پہلے ری ٹویٹ کیا اورپھراس پرحکومت کو جھنجھوڑا کہ وہ ابھی تک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نمائندوں کے انتخاب کا طریقہ کارہی وضع نہیں کرسکی ،آگے جاکرکیا کریں گے
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یہ پیغام ایک ٹویٹ کے ذریعے شیئر کیا کہ یہی پی ایم ایل این کی پالیسی ہے یعنی پارلیمینٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں جن پر اوورسیز پاکستانی اپنے نمائندے خود منتخب کریں جو پاکستان میں ان کی موثر آواز بنیں۔