ایک کروڑ30 لاکھ چینی شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں:چین نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

0
39

بیجنگ: ایک کروڑ30 لاکھ چینی شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں:چین نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے ژیان شہر کے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر چین کے شمالی شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ژیان شہرکی انتظامیہ نے بدھ کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہفتے میں 2 دن ہر گھر کا صرف ایک فرد ضروری سامان کے لیے باہر نکلے گا، اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک 143 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین ایک نہایت سخت زیرو کووِڈ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت وبا کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جا رہا ہے، چین کووِڈ کے لیے اس لیے بھی ہائی الرٹ پر ہے کیوں کہ یہ فروری میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے قدیم مجسموں کے لیے مشہور شہر ژیان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ جان پر نہ بن آئے، اور حکام کی جانب سے اس کی منظوری بھی ملے، یہ پابندیاں جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے نافذ ہوئی ہیں۔

دور دراز کے بس اسٹیشنز پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور نقل و حمل کنٹرول کرنے کے لیے شہر میں موٹر ویز پر چوکیاں لگا دی گئی ہیں، ژیان کے ایئرپورٹ سے بھی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وبا کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی ہے، حکام کی جانب سے اومیکرون کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

ادھر تازہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ ،بھارت ، جرمنی،فرانس سمیت درجنوں ممالک میں حالات پھرسے خراب ہونےجارہےہیں اورحکومتیں اس لہر سے نمٹنے کے لیے کچھ بے بس دکھائی دے رہی ہیں

Leave a reply