پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے

رحیم یار خان ( نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب بار کونسل الیکشن، رحیم یار خان سے بھی پانچ امیدوار میدان میں اتر گئے تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سابق ممبران پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفیٰ اور سردار عبدالباسط خان بلوچ کے ساتھ ساتھ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ، چودھری اختر محمود چہور، چودھری منظور وڑائچ، اور شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈووکیٹس بھی میدان میں اتر چکے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے رئیس ممتاز مصطفیٰ قبل ازیں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بھی رہ چکے ہیں اور فرینڈز وکلاء گروپ کے سربراہ بھی ہیں وہ خود لڑیں گے یا اپنے صاحبزادے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفیٰ سمیت گروپ کے دیگر قائدین و سابق صدور چودھری اختر محمود چہور، اور چودھری منظور وڑائچ کو گروپ کا امیدوار بنائیں گے اس کا فیصلہ اگلے ایک دوروز میں گروپ میٹنگ میں ہو جائے گا جبکہ وکلا اتحاد کے چیئرمین سردار ظفر خان ترین و گروپ قائدین کی طرف سے سردار عبدالباسط خان اور چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ کو نامزد کر دیاہے جنہوں نے باقاعدہ طورپر اپنی کمپین کا آغاز کر دیا ہے اوراپنی کامیابی کے لئے پر امید ہیں واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل کے ممبران کے لئے رحیم یارخان میں صرف دوسیٹیں ہیں جبکہ امیدوارڈبل ہیں اس بار کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔

Comments are closed.