رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،منظور وسان

0
77
manwassan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھ کر رواں ماہ کے حوالہ سے پیشگوئی کی ہے

منظور وسان مختلف اوقات میں پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں، اب عمران خان کی گرفتاری، اسکے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، پھر عمران خان کی رہائی، 14 مئی کو الیکشن کے لئے سپریم کورٹ کا حکم، حکومتی اتحاد کا الیکشن سے انکار، ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیشگوئی کی اور کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآ رہا ہے بہت کچھ ہونے والا ہے عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے جب کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے

منظور وسان کا کہنا تھا کہ اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ہو سکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہیے عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

Leave a reply