الیکشن ٹربیونل نےفیصل واوَڈا کوسینیٹ انتخابات کےلیےاہل قراردےدیا

0
41

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں فیصل واوَڈا کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزیرفیصل واوَڈا کے وکیل کے دلائل جاری ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی،کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے، وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا الیکشن ٹربیونل نےفیصل واوَڈا کوسینیٹ انتخابات کےلیےاہل قراردےدیا

فیصل واوَڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لےسکتےہیں،الیکشن ٹربیونل کافیصلہ مسنا دیا گیا ، فیصل واوَڈا کیخلاف اعتراض کرنےوالےدہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصلے میں کہا گیا،

فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور ہوئے؟ طلبی ہو گئی ، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی،

قادر خان نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی ۔ قادر خان مندوخیل کی جانب سے رشید اے رضوی پیش ہوئے، رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا، الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈاکو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا،

قادر مندو خیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے انکار کردیا، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے،اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن،ریٹرننگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے تھے پیپلزپارٹی کے وکیل قادرخان مندوخیل اورنہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتراض تھا کہ فیصل واوڈا نےلکھا انہوں نےامریکی شہریت 2018 میں ترک کی فیصل واوڈا کو سینیٹ امیدوار کا نہیں وفاقی وزیر کا پروٹوکول دیا گیا،فیصل واوڈا کے خلاف ہائیکورٹ پھرسپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،

Leave a reply