کراچی: نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے الیکشن کی ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی :نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ اسپتالوں میں پہلے ہی 60 فیصد عملے کی کمی کا سامنا ہے، الیکشن والے دن اگر کچھ ہوا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی، ڈاکٹرز کے وارنٹ گرفتاری واپس کئے جائیں، الیکشن کے دن اسپتالوں میں عملے کی کمی کیسے پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عملے کی کیا ضرورت ہے،الیکشن کے لئے انتخابی خدمات کے دیگر شعبوں سے مدد لی جائے، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی طبی عملے کو تعینات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں الیکشن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے محکمہ صحت کے 267 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے کراچی کے پی سی 110 کے ریٹرننگ افسر نے محکمہ صحت کے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، غیر حاضر ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں، ریٹرننگ افسر محمد حیات نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی/ سٹی کو احکامات جاری کیے تھے کہ ملازمین قومی ذمہ داری کی ادائیگی سے گریزاں ہیں، ان ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Shares: