وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے
0
143

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے، توسیع کی منظوری افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک دی گئی ہے،کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی، تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن حکام نے صحافیوں کو بین الاقوامی مبصرین سے ملنے سے روک دیا

Leave a reply