سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیا

اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے،
0
121
pppp

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے نجات دلانے کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے-

باغی ٹی وی : کراچی میں فنکشنل ہاؤس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عبدالکریم شیخ، افتخار عالم، اسلم غوری، حماداللہ شاہ، مفتی کلیم اللہ اور قاری زرداد احمد بھی شریک ہوئے ، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد، الیکشن کو شفاف بنانےکی حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ڈی اے رہنما سردار رحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اتحاد سے سندھ میں لوگوں کو امید ملی ہے، تمام جماعتوں نے ہمیں آپشن کے طور پر پیش کیا ہے،یہ لوگ ایک یونین کونسل ماڈل کے طور پر پیش نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی والے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، پولیس ان کی ہے ایف آئی آر درج نہیں ہورہی ہے، وہ پولیس اور غنڈوں پر جیت نہیں سکتے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ حکومت کو جمع کرادی

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارے انتخابی کیمپوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، ان تمام حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کو شکست ہو گی وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، اگر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی تو یہ واقعہ نہ ہوتا، ایم کیو ایم ان حالات سے پہلے بھی گزر چکی ہے، لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں، 15 سال میں جاکر وہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم لاہورسانگھڑ جیسا بنا دیں گے۔

اقتدار میں آکر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے، نواز شریف

اس موقع پر جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دیہی سندھ سے بہترین خبریں آرہی ہیں، جی ڈی اے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

نواز شریف کی کوشش ہے وہ پاکستان پر مسلط ہوں،بلاول بھٹو زرداری

Leave a reply