ہمیں پارلیمنٹ کا فیصلہ منظور نہیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن، قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

electronic Voting

اسلام آباد:ہمیں پارلیمنٹ کا فیصلہ منظور نہیں:الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن، قانون سپریم کورٹ میں چیلنج ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کی طرف سے پارلیمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے انکار کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست ایڈووکیٹ سلیم اللہ خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے، 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے۔ منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای وی ایم کا خرچہ اسکے دائرے سے زیادہ ہے، ای اوی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا، ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم ووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات و ضاحت نہیں کی گئی۔

یاد رہےکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان قوانین کی منظوری کی بعد پارلیمنٹ کے تقدس کا رونا رونے والوں نے اسی پارلیمنٹ کے ان فیصلوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.