دولت کی لالچ میں الیکٹرکل انجینئر چور بن گیا

راتوں رات امیر بننے کی لالچ میں الیکٹریکل انجینئر عادی چور بن گیا.

لاہور میں راتوں رات امیر بنے کے نشے نے ایک الیکٹریکل انجینئر کو عادی چور بنا دیا جبکہ اس شاطر چور نے ایس ایچ او کا گھر بھی نہ چھوڑا اور اس کے گھر میں ڈاکہ دے مارا اس نوجوان کو ماں باپ نے الیکٹریکل انجینئر بنایا مگر بیٹا عادی چور بن گیا، یو ای ٹی کے طالبعلم نے لاہور کے مہنگے ترین علاقوں میں کئی گھروں کا صفایا کیا ہے.

ملزم عبدالوہاب آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں ریکی کرتا تھا، مسافروں سے معلومات لیتا اور موقع ملتے ہی قیمتی مال پر ہاتھ صاف کر دیتا تھا لیکن ملزم زیادہ تر ایسے گھروں کو ٹارگٹ بناتا تھا جس کے مکین بیرون ملک مقیم ہیں۔ جبکہ واردات کے وقت اس کادوست بھی اس کا ساتھ دیتا تھا اور ان لٹیروں سے ایس ایچ او کا گھر بھی محفوظ نہ رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان سو سے زائد وارداتیں کرچکے تھے آخر کار سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے پکڑے گئے ہیں اور پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 40 لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا برآمد کرلئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مزید چوریوں کا پتہ لگایا جاسکے.

Comments are closed.