ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 200 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والے دنیا کے پہلے شخص بن چکے ہیں، مگر اب بھی وہ 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

باغی ٹی وی : بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک اپنی دولت سے 21 لاکھ 29 ہزار کلوگرام سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں اسی طرح وہ 137 ارب ڈالرز سے 1.59 ارب بیرل خام تیل کو بھی خرید سکتے ہیں ان کی دولت امریکی جی ڈی پی کے 0.588 فیصد کے برابر ہے جبکہ دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں ایلون مسک کا حصہ 1.96 فیصد ہے۔

ایلون مسک 2سوارب ڈالرز سے محروم ہوگئے

بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا موازنہ امریکا کے ٹاپ 100 کالجوں کے فنڈز سے کیا جائے تو وہ 34.6 فیصد کے برابر ہے جبکہ ان کی آمدنی امریکی گھرانوں کی آمدنی سے 19 لاکھ 35 ہزار 608 فیصد زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔

سال کے آغاز میں ہی ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی

اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا برنارڈ آرنلٹ اس وقت 162 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

شہری نے ایلون مسک کے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی روک لی

Shares: