ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے اس اکاونٹ سے ایلون کے پرائیویٹ جیٹ کو ٹریک کیا جاتا تھا۔
ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے
بزنس انسائیڈر کے مطابق ٹوئٹر اکاؤنٹ کو چلانے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ @ElonJet اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے اس اکاونٹ سے ایلون مسک کے جہاز کی معلومات ٹوئٹراکاؤنٹ پرپابندی سے پوسٹ کی جاتی تھیں۔
After banning the college student who tracked Elon Musk's jet, Twitter also banned sharing links to his jet tracker accounts on other social media platforms https://t.co/dNRej0ZYB3
— Business Insider (@BusinessInsider) December 15, 2022
امریکی پروگرامرر جیک سوینے نےایلون مسک کےذاتی جہازکی نقل وحرکت کو ٹریک کرنےکیلئےسافٹ ویئربنارکھا ہے یہ اکاؤنٹ ایلون جیٹ کے نام سے ٹوئٹر پر دستیاب تھا ۔
Elon Jet Tracker suspended @elonmusk ? pic.twitter.com/4upmDV7jbL
— Ed Ludlow (@EdLudlow) December 14, 2022
مذکورہ سوفٹ ویئر خودکار طریقے سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ذاتی جہاز کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور یہ معلومات مذکورہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی سے پوسٹ کی جاتی تھیں جس سے ساری دنیا ایلون مسک کے طیارے کی نقل و حرکت سے آگاہ رہتی تھی۔
امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ
گزشتہ ماہ ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ آزادی اظہار کے لیے وہ اپنے طیارے کی معلومات بتانے والے اکاؤنٹ کو بھی بند نہیں کریں گے حالانکہ یہ ذاتی طور پر ان کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں جیک سوینے نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 میں ایلون مسک نے اسے 5 ہزار امریکی ڈالر کی پیشکش کی تھی تاکہ وہ اپنا ‘ بوٹ’ اکاؤنٹ بند کردیں لیکن اس نے یہ پیشکش ٹھکرادی تھی۔
ایک ٹوئٹ میں جیک سوینےکا کہنا تھا کہ کیا یہ پیشکش 50 ہزار ڈالر سے اوپر جانےکا کوئی امکان ہے؟ اس سے میرے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی اور شاید میں ٹیسلا کی ایک کار بھی خرید سکوں گا۔
خیال رہے کہ جیک سوینےکی جانب سے ایلون مسک کے جہاز کی معلومات شیئر کرنے کے لیے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔










