ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد کمپنی کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے ملازمین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ کمپنی کو ہنگامی بنیادوں پر 8 ڈالرز کا سبسکرپشن پلان ٹوئٹر بلیو میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملازمین کو کہا کہ اس وقت ٹوئٹر پر مشکل وقت ہے اور کمپنی کی معاشی صورتحال اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
ایلون مسک نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹے آفس میں کام کریں گے اور گھروں سے صرف اسی وقت کام کرنا ممکن ہو گا جب وہ خود اس کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے ملازمین کو کہا کہ کمپنی کی کم از کم 50 فیصد آمدنی سبسکرپشن کے زریعے ہونی چاہیے اور اشتہاری بزنس پر کم سے کم انحصار کیا جانا چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کےدونوں بیٹےگھرمگرکوئی اورباہر :نیاآرمی چیف،لندن پلان،ایکسٹینشن،لانگ مارچ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر
واضح رہے کہ ٹوئٹر کی ملکیت ایلون مسک کے پاس جانے کے بعد سے کچھ بڑی کمپنیوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو اشتہارات دینا بند کر دیئے ہیں اور کمپنی پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کمپنی کے آدھے ملازمین کو برطرف کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ‘کوئی چارہ نہیں تھا’ کیونکہ ٹوئٹر کو روزانہ چار ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ٹوئٹر کے سیفٹی اور اخلاقی اصول کے سربراہ یوئل روتھ کی طرف سے ایک ٹویٹ میں ‘کمپنی بھر میں تقریباً 50 فیصد کمی’ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ لیکن ایلون مسک نے کہا کہ مواد کے موڈریشن (یعنی اسے اعتدال پسند بنانے) کے معاملے میں سوشل میڈیا کمپنی کے عہد میں ‘کوئی تبدیلی بالکل نہیں ہوئی ہے۔’