صدرپریس کلب ارشد انصاری کےساتھ ٹریفک وارڈنزکی بدتمیزی، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے مذمت
لاہور:صدرپریس کلب لاہورارشد انصاری کےساتھ ٹریفک وارڈنزکی بدتمیزی،موبائل بھی چھین لیا، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے مذمت،اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنےاورموبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ، سینئر نائب صدر جوادملک، نائب صدر عرفان ملک، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیراسے صحافت اورصحافیوں کی توہین قرار دیا ہے اورکہا ہےکہ پہلے وفاقی وزیرکی طرف سے یہ انداز اختیار کیا گیا ہے اورٹریفک وارڈنز کے ذریعے بدمعاشی کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،
ٹریفک وارڈنز کی طرف سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ایمرا کے جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال، ممبران گورننگ باڈی روباعروج، آصف خاور، ثاقب سلیم بٹ،منصوربٹ،ذمل خان اسرارخان نوین علی ، حامدخان،شاکراعوان،صادق بلوچ،احمرکھوکھر، محمدعبداللہ،برہان الدین، یار محمد، رانا وحید حسین،عباس حیدر، عرفان ڈوگر، سید عمران شمسی، ابوبکربلال،علی وقار، شکیل ملک اور محمد وقاص نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
آئی جی پنجاب پولیس بے لگام ٹریفک وارڈن افتخارسمیت اس کے ساتھیوں کو لگام ڈالیں۔ کیونکہ موجودہ سی ٹی او لاہور جب سے تعینات ہوئے ہیں تب سے صحافتی برادری کو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے آئے روز بدتمیزی اور نازیبا رویہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس اس پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ دار وارڈنز کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔
لاہور پریس کلب سے تعلق رکھنے والی تمام صحافتی تنظیموں اورشخصیات نے کہا ہے کہ ہم آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنےوالے وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ایمرا ، لاہور پریس کلب، پی یو جے اور پی ایف یو جے سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کے دفاتر کا گھیراوکرے گی اور گھیراوتب تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دار وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سمیت آئندہ اس طرح کےواقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ۔