ایمز ون پرائم ویڈیو نے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار حسن خان کے ساتھ بالی وڈ آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کی تردید کردی۔
باغی ٹی وی : چند روز قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جلد ہی ایمزون پرائم ویڈیو سوشانت کی زندگی پر ویب سیریز بنانے کا آغاز کردے گا اور مذکورہ فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان سوشانت سنگھ کا کردار نبھائیں گے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں اُس وقت وائرل ہوئیں جب حسن خان نامی پاکستانی اداکار نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر دعویٰ کیا کہ اُنہیں سوشانت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD_-eIEJkUs/?utm_source=ig_embed
حسن خان نے اپنی اور سوشانت سنگھ کی ایک تصویر شیئر کرتےہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کہ الحمد اللہ مجھے وہ پروجیکٹ مل گیا ہے جوکہ میرے دل کے انتہائی بہت قریب تر ہے کیوں کہ میں اس سوشانت سنگھ کا کردار ادا کروں گا۔
حسن خان کی اس پوسٹ پر کراچی میں موجود’ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ‘ (ناپا) کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈل نے بھی اُنہیں مبارک باد پیش کی۔
مذکورہ پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا نیوز 18 نے رپورٹ شائع کی کہ ممکنہ طور پر پاکستانی اداکار سوشانت سنگھ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔ جس کے بعد اب پرائم ویڈیو نے حسن خان کے ساتھ سوشانت کی زندگی پر ویب سیریز بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
نیوز 18 نے بتایا کہ سرکاری بیان کے مطابق”ایمزون پرائم ویڈیو نے اداکار حسن خان کے ساتھ مرحوم سوشانت سنگھ راجپوت یا کسی اور کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ کو لائسنس نہیں دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایمازون پرائم ویڈیو کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی سوشانت سنگھ کی زندگی پر کسی طرح کی ویب سیریز پاکستانی اداکار کے ساتھ نہیں بنا رہا-
واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔