چین سے سخت کشیدگی:بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اورقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال سے ہنگامی ملاقات ، ممکنہ ٹکراو پربات چیت

0
40

نئی دہلی:چین سے سخت کشیدگی:بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اورقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوال سے ہنگامی ملاقات ، ممکنہ ٹکراو پربات چیت ،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے لداخ کے پنگونگ تسو جھیل علاقہ کے قریب حقیقی کنٹرول لائن (ایل او سی) سے متصل ہند چین سرحدکی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے یہ دوسری بار اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال نے بھی کل چینی فوج کے ساتھ مختصر ٹکراؤ کے بعد اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ میں ایل اے سی کے حالات کا جائزہ لیا۔

چین کے ساتھ جاری کمانڈر سطح کے اجلاس پر بھی ڈوال نظر رکھے ہیں۔حالات کا جائزہ لینے کے لیے دوبھال نے جو اہم اجلاس کیا اس میں ہوم سکریٹری اور خفیہ ایجنسیون کے سربراہ بھی موجود تھے۔خفیہ ایجنسیوں نے چین کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے ڈو ال کو تفصیل بتائی۔ چو شول میں صبح دس بجے سے کمانڈر سطح کے مذاکرات چل رہے ہیں۔

پینگونگ میں چین کے مقابلہ ہندوستانی فوج زیادہ بہتر حالت میں ہے۔چین نے ہندوستان پر حقیقی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور 29/30اگست کی درمیانی شب پینگونگ میں چین کے ساتھ ہندوستانی فوجیوں کی جھڑپ ہوئی تھی ۔

پینگونگ میں ہند چین جھڑپ پر چین کے سفارت خانہ سے ایک بیان جاری کیا گیا تھاجس میں ہندوستان پر ایل اے سے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ جبکہ اس شب لداخ کے پینگونگ جھیل کے جنوبی ساحل پر چین کے فوجیوں نے کچھ علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

چین کے تقریباً500فوجی اس غیر قانونی قبضہ کے لیے آئے تھے ۔ان فوجیوں کے پاس رسیاں اور چرھانئی میں کام آنے والے آلات و دیگر اوزار تھے۔

رات کی تاریکی میں بلیک ٹاپ اور تھاکونگ چوٹیوں کے درمیان ٹیبل ٹاک علاقہ پر چینی فوجیوں نے چڑھائی شروع کی لیکن ہندوستانی فوجیں وہاں پہلے ہی سے مستعدتھیں۔ہندوستانی فوج نے چینی فوجیوں کو پہلے روکا اور پھر چین کو پیچھے ہٹنے کے لیے مجبو کر دیا۔

Leave a reply