ملتان :سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کے ہنگامی دورے جاری اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا رورل ہیلتھ سنٹر مردان پور بوسن روڈ کا دورہ۔ کووڈ ویکسینیشن REDریڈ مہم موثر انداز سے جاری ہے جبکہ مہم کو مزید تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔شہر اور دیہی علاقوں میں بھی مہم کو موثر بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر پہنچ کر ویکسینیشن کر رہی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہاررورل ہیلتھ سینٹر مردان پور دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایم ایس رورل ہیلتھ سینٹر مردان پور اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ ویکسینیشن کی مہم پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے سسٹم کو بھی بہتر بنا رہے ہیں۔
ان کو مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحا ت میں شامل ہے۔