ایمنسٹی سکیم میں کتنے ہزار افراد نے درخواست دے دی؟ اہم خبر

0
54

حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم جاری ہونے کے بعد اب تک 5 ہزار افراد نے سکیم میں درخواست دی ہے

وزیر اعظم نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا، اثاثوں‌ کو کب تک ڈکلیئر کیا جاسکے گا؟ بڑی خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسکس ایمنسٹی سکیم کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے. ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد نے اس سکیم کے لئے درخواست دی ہے. ایف بی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا فراہم کر دیں گے ،40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرائز بانڈ رجسٹرڈ ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے فارم جاری کر دیے

 

ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

Leave a reply