میڈیا مالکان "مافیا”کی طرف سے صحافیوں اورورکروں کی تنخواہوں میں کٹوتی ،ادائیگیوں میں تاخیرنامنظور،ایمپرا کا دوٹوک اعلان،سن لیں مالکان

0
47

لاہور:میڈیا مالکان "مافیا”کی طرف سے صحافیوں اورورکروں کی تنخواہوں میں کٹوتی ،ادائیگیوں میں تاخیرنامنظور،ایمپرا کا دوٹوک اعلان،اطلاعات کے مطابق میڈیا مالکان کے ظلم کے ستائے ہوئے صحافی ورکروں نے مزید ظلم سہنے سے انکارکرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا ہے

ذرائع کےمطابق مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا مالکان کی طرف سے کارکن صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ پروڈیوسرز کی تنخواہوں میں کٹوتی اور ادائیگیوں میں تاخیر پر ایمپرا کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چینل مالکان کی طرف سے پروڈیوسرز کی مشکلات کا فائدہ اٹھانے کے گھناؤنے منصوبے کی شدید مذمت کی گئی.

صدر ایمپرا سید کرار حسین کاظمی کا کہنا تھا جب پوری دنیا کرونا وائرس جیسی خوفناک وباء کی لپیٹ میں ہے اور ہر طرف لاشوں کے ڈھیر ہیں ایسے میں پاکستانی میڈیا مالکان شیطانی کھیل کھیلنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ صحافیوں کو نوکریوں سے نکالنے، تنخواہیں کاٹنے اور کئی کئی ماہ کی تنخوائیں ادا نہ کرنے کے بعد بھی مالکان کا پیٹ نہیں بھرا تو پھر سے تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل شروع ہو چکا۔

سیکرٹری محمد ابرار نے موجودہ حالات میں NEO TV کی جانب سے تنخوائیں کم کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کو پوری تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کٹوتی کے فیصلے کو واپس لینے کا کہا ہے۔

سینئر نائب صدر جبار چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مالکان نے پروڈیوسرز کے استحصال کا منصوبہ واپس نہ لیا تو ایمپرا مالکان کے اس ظالمانہ رویے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

نائب صدر اذان ملک نے مشکل کی اس گھڑی میں تنخواہوں کی کٹوتی کو کرپشن اور زخیرہ اندازی سے بھی سنگین جرم قرار دیا ہے۔ رواں ماہ میں فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ورنہ حق دلانے اور حقوق کے تحفظ کیلئے تمام قانونی فورمز سے رجوع کریں گے…

ایمپرا عہدیداران کی طرف سے متفقہ طور پر اعلان کیا گیا ہے اس بار مالکان کے گٹھ جوڑ کو منطقی انجام تک پہنچا کر پروڈیوسرز اور دیگر صحافیوں کو انکا حق دلوایا جائے گا۔

Leave a reply