اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن پر پابندی میں توسیع کر دی گئی

0
5

اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن پر پابندی میں توسیع کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا،21 اپریل تک ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل رہے گا اس سے پہلے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کا آگاہ کردیا

جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے

ملک بھر کے تمام فلائنگ کلب کے طیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی،تمام وزرائے اعلیٰ کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی خصوصی اجازت درکار ہوگی ،فلائینگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو بھی اڑنے کی اجازت نہیں ہو گی

قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنزکیلئے21نکات پر مبنی ایڈوائزری جاری کی گئی،تمام ایئرلائنزان نکات پرعملدرآمد کویقینی بنائیں،پی آئی اے کواگر فلائٹ آپریشن کی اجازت مل جائے توتمام ایس اوپیزکوفالوکیا جائے،اگرپی آئی اے فلائٹ آپریشن شروع کرے توتمام احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد لازمی قراردیا گیا ہے،

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام ایئرلائنزاپنے طیاروں کومسافروں کوبٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا جائے ، جہاز کوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پُرکروانا لازمی قرار دیا گیا ہے،تمام ایئرلائن اپنی ویب سائٹس اورسوشل میڈیا پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کیلئے سرجیکل ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا ہے،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی ایئرپورٹس پرطبی جانچ اوراسکریننگ کی جائے گی، کوئی مسافر دوران پروازاپنی نشست تبدیل نہیں کرسکے گا،جہازمیں کیبن کریوہرآدھے گھنٹے بعد مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائزر فراہم  کریں گے ،ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دورانیے والی پروازوں میں کھانافراہم کیاجائے گا، پرواز سے قبل کیبن کریو نشستوں بیٹھے مسافروں کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے سی اے اے کو بھیجیں گے۔ لینڈنگ سے قبل کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر ہونے کی یقین دہانی کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی

Leave a reply