حکومت کی جانب سے ریجنل اخبارات کے سرکاری اشتہارات بندکرنے کی مذمت کرتے ہیں ، ایمرا

لاہور :حکومت کی جانب سے ریجنل اخبارات کے سرکاری اشتہارات بندکرنے کی مذمت کرتے ہیں ، ایمرا ،اطلاعات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریجنل اخبارات کے سرکاری اشتہارات بندکرنے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے۔ آئے روز اخبارات اور ان سے وابستہ صحافتی برادری اور ورکرزکی مشکلات میں کمی ہونے کی بجائے دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے۔ ریجنل اخبارات کو پہلے ہی اشتہارات کا حکومت سے 25 فیصد کوٹا ملتا تھا جو کہ ناہونے کے برابر ہے۔ اب اس کوٹے پر بھی پر کٹ لگاکر ریجنل اخبارات میں کام کرنے والے صحافتی ورکرز کے روزگار پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے یہ شرم کا مقام ہے کہ انتخابات سے قبل تو روزگار دینے کے وعدے کرکے ووٹ لئے گئے تھے۔ مگر اب تو یوں لگتا ہے کہ اس حکومت نے قسم کھائی ہے کہ جس طرح ان کی اپنی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔بالکل اسی طرح عوام کے لئے روزگار کا بھی خاتمہ کرکے ہی دم لینا ہے۔ خود تو حکومت نے ہروقت کشکول ہاتھ میں اٹھایا ہے اور یہ چاہتی ہے کہ عوام بھی کشکول ہاتھ میں لئے حکومت طرح دربدر مانگتی پھرے۔

ہماری وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ ریجنل اخبارات کے اشتہارات بندکرنے کے اقدامات کانوٹس لیں۔ حکومتی فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریجنل اخبارات کے لئے اشتہارات نہ صرف بحال کئے جائیں بلکہ 25 فیصد کوٹے میں بھی اضافہ کیا جائے۔تاکہ ان چھوٹے اخبارات میں کام کرنے والے ورکرز بے روگار ہونے سے بچ سکیں۔

Comments are closed.