عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بلاول
عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بلاول
باغی ٹی وی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے، شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے.
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، چینی، آٹا چوروں کو این آر او دیا، وزیراعظم نے خود کشمیر کا سودا کر لیا اور ہمیں مودی کے بیانیے کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کلبھوشن کو وکیل کرکے دیا، منافق کی تمام نشانیاں وزیراعظم میں ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کاوعدہ ہے، ہماری جماعت عوام کو لاوارث نہیں چھوڑتی، مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے، لوگوں کو صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حقوق ملتے ہیں۔
اس سے قبل شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر غیرقانونی طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان پر اعتراض کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزراء کے بعد وزیراعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوامی اجتماعات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہورہا ہے، انتخابی شیڈول کے بعد اس کی اجازت نہیں دی
انتخابی قواعد میں ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے درخواست دائر کی ہے، وزراء کے بعد وزیر اعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے ہیں، وفاقی وسائل انتخابات پر اثرانزاد ہونے کے لئے استعمال ہو رہے،