شیر میاں داد کے بیٹے کی والد کی موت کے حوالے سے خبروں کی تردید

0
55

بين الاقوامی شہرت يافتہ قوال شير مياں داد کے بیٹے عبید علی خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ان کے والد کےانتقال کے حوالے سے سوشل ميڈيا پرچلنے والی خبريں بے بنياد ہيں۔

باغی ٹی وی : گزشتہ ہفتے معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد میں ڈ کیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش میں تھیں کہ شیر میاں داد کا انتقال ہو گیا ہے-

تاہم اب ان افواہوں کی تردید ان کے بیٹے عبید علی خان نے کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد اور معروف شير مياں داد کی خیریت کی اطلاع دی اور کہا کہ ان کے والد کی موت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیا دی ہیں والد اب بھر میں ہیں اور ٹھیک ہیں-

عبید علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے حیرت ہوتی کہ کس طرح یوٹیوبرز اپنے ویوز بڑھانے کے لئے اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی خبریں وائرل کرتے ہیں جو کہ دوسرے کی دل آزاری اور تکلیف کا باعث بنتی ہیں-

دوسری جانب شیر میں داد خان نے بھی کہا کہ وہ خريت سے ہيں ميرے انتقال کے حوالے سے جو لوگ بے بنياد خبريں پھيلا رہے ہيں۔اللہ پاک انہيں ہدايت دے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر میاں داد اور ان کا بیٹا زخمی ہوئے تھے ڈاکو فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی ،جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے تھے ڈاکو قوال سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے تھے شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہپستال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کاکا میاب آپریشن ہوا تھا اور اب ان کی صحت ٹھیک ہے-

دوسری جانب معروف قوال شیر میاں پر فائرنگ کا آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی جبکہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی فیصل آباد میں قوال شیر میانداد پرڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

فیصل آباد میں معروف قوال ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

Leave a reply