فیصل آباد میں معروف قوال ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

0
48

فیصل آباد میں معروف قوال ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں معروف قوال شیر میاں داد ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر میاں داد کا بیٹا بھی زخمی ہوا،ڈاکو کی فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ،شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے

دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی ،جس سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہپستال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکو قوال سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فیصل آباد ہسپتال میں شیر میاں داد کے جسم سے گولی نکالنے کے لیئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ معروف قوال شیر میاں پر فائرنگ کا آر پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد میں قوال شیر میانداد پرڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

واضح رہے کہ گزشتہ برس سبزہ زار میں معروف قوال شیرمیانداد انکی اہلیہ اوربیٹی کے خلاف گھریلو ملازمہ  کوتشدد کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی کے متن میں بیان کیا گیا کہ اہلخانہ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعدبال کاٹے تھے ملازمہ 12سالہ عارفہ کو چھ ہزارروپے ماہوارپرملازمت دی گئی تھی

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

ملازمہ کی ماں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے بال کاٹ کر برہنہ ویڈیو بھی بنائی گئی، ملازمہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں،چار ماہ قبل ماہوار 6000 ہزار پر شیر میانداد کے گھر رکھوایا گیا،دو ماہ سے ملازمہ کو اہلخانہ سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

Leave a reply