عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی
ن لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے سابق وزیر سید ظفر علی شاہ اوربیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے غوث علی شاہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ رہے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رہنماوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیراعظم نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے ،وزیراعظم سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ کی بھی ملاقات ہوئی
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا. ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں.
جدید کراچی سرکلرریلوے کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہمیں محنت اور دیانت داری کی طرف لے کر جا رہا ہے، کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی،کراچی کی معاشی حثیت سے انکار نہیں کر سکتے ہیں ،آج سرکلر ریلوے کا منصوبہ وفاق کی جانب سے تحفہ ہے،بد قسمتی سے کراچی ترقی کرنے کے بجائے کچرا کنڈی بن گیا،کراچی کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چند ماہ بعد ریلوے منافع بخش ادارہ بن جائے گا،
جدید کراچی سرکلرریلوے کی افتتاحی تقریب وفاقی وزیر اسد عمرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل وزیراعظم کی سربراہی میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دی گئی تھی ،کراچی میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہو جاتا ہے،اختلافات کے باوجود وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے مل کر فیصلے کیے، وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، دہائیوں پرانے منصوبے اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں کرونا میں جو اقدامات کہے اس کی دنیا نے تعریف کی ، کراچی کی ترقی کے لیے 5 بڑے منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے، 11 لاکھ ٹن کچرا 3 بڑے نالوں سے نکالا گیا ہے، ہمارے پاس وہ وسائل نہیں جن کی ملک کو ضرورت ہے،
وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس
سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں
ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا
آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار
آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم
گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس
ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم