انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے. محمد وسیم

0
50

انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے، محمد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ میں نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیسے کھیلی وہ داد کی مستحق ہے، میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم نےکم بیک کیااور فائنل میں پہنچی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایک سال کے دوران ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ہم بڑے ایونٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ محمد وسیم نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سلیکشن کے لئے آپشنز بڑھائیں، اس لئے کوشش ہے قومی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ فواد عالم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں، نئے لڑکوں کی موجودہ فارم کی بنیاد پر فواد عالم جگہ نہیں بنا پائے، عثمان صلاح الدین کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن جگہ خالی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛
فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
محمد وسیم نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ تھا، بریک کے بعد فاسٹ بولر کو تھوڑا ٹائم لگتا ہے، پانچ روزہ کرکٹ کے لئے ہمارے پاس فاسٹ بولرز زیادہ نہیں، حارث رؤف بہت زبردست بولر ہے۔

Comments are closed.