انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان کو برائن لارا کا خراج تحسین

باغی ٹی وی : سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے پر پاکستانی کپتان اظہرعلی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دور کے بہترین کرکٹر برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں بہترین اننگز پر اظہرعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قائد نے ماڈرن کرکٹ میں شاندار اننگز کھیل کر خود کو منوا لیا۔

انہوں نے کہا کہ اظہر کی فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ شراکتوں نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ برائن لارا نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ اظہر کی اننگز کو ماڈرن کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں گرین شرٹس کو تین میچوں پر مشتمل اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان اگر یہ میچ ہار گیا تو یا برابر رہا تو گزشہ دس برس میں انگلینڈ میں ٹسیٹ سیریز نہ ہارنے کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ خراب ہو جائے گا۔ 2010 کے بعد سے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے دو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نام رہیں جبکہ دو انگلینڈ میں ڈرا ہوئیں۔
https://www.instagram.com/p/CERX8F7FIW2/?utm_source=ig_embed

جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عابد علی نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا۔ اس وقت کریز پر کپتان اظہر علی 29 اور نائب کپتان بابر اعظم 3 رنز کے ساتھ موجود ہی.

گرین شرٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار

Shares: