انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی شو ‘ٹاپ گیئر’ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Andrew Flintoff airlifted to hospital after a car crash during the filming of 𝘛𝘰𝘱 𝘎𝘦𝘢𝘳 in icy conditions in Surrey
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 14, 2022
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ نوجوان کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکی چوٹیں جان لیوا نہیں،آل راؤنڈر کا اسپتال میں علاج جاری ہے واقعہ منگل کو لندن کے جنوب میں ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا-
مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔
سابق کرکٹر نے انگلینڈ کیلئے 79 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی جبکہ کیریئر کے دوران 2005 اور 2009 میں انگلینڈ کو ایشز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔








