انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سےبڑا سکور 498 بناکراپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا

ایمسٹیلوین: انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کراپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا جس پرکرکٹ کی دنیا بھی حیران ہے،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹیلوین میں انگلینڈ اور میزبان ٹیم کے مابین پہلے ون ڈے میچ میں بابائے کرکٹ نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے سکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

انگلینڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 498 رنز بنائے۔

برطانوی اننگز میں تین سنچریاں بنیں، جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 70 گیندوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، دوسرے سنچری سکور کرنے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 93 گیندوں پر 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔

اس فہرست میں تیسرے سنچری بنانے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جن کی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے اور انہوں نے 109 گیندوں پر 125 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگسٹون 66 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری طرف جوز بٹلر نے نیدر لینڈز کے خلاف 47 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی، اس سے قبل انہوں نے دو بار پاکستان کے خلاف 50 اور 46 گیندوں سنچریاں بنائی تھیں۔

ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

اس سے پہلے بھی ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ انگلینڈ کے ہی پاس تھا، 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ کے نقصان پر 481 رنز بنائے، 2016 میں پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز بنائے جبکہ اس فہرست میں سری لنکا کا نام بھی شامل ہے جس نے 2006 میں نیدر لینڈز کے خلاف ہی 9 وکٹ کے نقصان پر 443 رنز بنائے تھے۔

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

Comments are closed.