دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا-

باغی ٹی وی : ای سی بی کا چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور وفد عالمی کپ سے قبل رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیڈول دورہ پاکستان کیلیے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا-

ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

وفد میں کرکٹ آپریشنز کے 2 اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے، وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفدکوایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

بعدازاں وفد نیشنل اسٹیڈیم بھی جائیگاجہاں وہ انتظامیہ اور دیگراداروں کےاجلاس میں شرکت کےبعد گراؤنڈ اوراطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیگا،اگلے روز 20 جولائی کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ21 جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا، 22 جولائی کو وطن واپس روانہ ہونے والا وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کی روشنی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ انگینڈ کرکٹ ٹیم کی7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ستمبر کے وسط میں پاکستان آمد طے ہے اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

Comments are closed.