پاکستان کی شہ رگ کا مسلہ ، غیر حل شدہ !!

*مؤرخہ 4 فروری 2021*
صوبائی صدر پاک سر زمین پارٹی خیبر پختوںخوا امتیاز اسد تنولی: تحریک آزادئ کشمیر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کی آزادی کا سرچشمہ بن گیا ہے۔
بھارت کے طول و عرض میں تقویت پاتی آزادی کی تحریکیں تحریک آزادئ کشمیر سے متاثر ہیں اور انکے لیے عزم و ہمت و استقلال کی روشن مثال ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر سمیت بھارت کے مسلمان آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔
کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
کشمیریوں کی پاکستان سے محبت و عقیدت لازوال ہے۔لاکھوں ماؤں بہنوں اور جوانوں کی قربانیوں، بدترین تشدد اور نسل کشی کے باوجود تحریک آزادئ کشمیر آتش فشاں بن گیا ہے۔ پونے دو سال سے جاری بدترین لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو رتی برابر بھی مدھم نا کرسکا ہے۔ اہل کشمیر پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کر اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔
بھارت کشمیریوں کو پاکستان سے والہانہ محبت کی سزا دے رہا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آزادی کشمیر کے لیے اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے۔ پی ایس پی تحریک آزادئ کشمیر اور پاکستان کے دفاع میں برسرپیکار اگلی صف کی واحد سیاسی جماعت ہے۔
پی ایس پی جانوں پر کھیل کر تحریک آزادئ کشمیر کو پاکستان میں دوام بخش رہی ہے۔
پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ پاکستان میں لڑی ہے۔
پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں پی ایس پی نے بھارتی تسلط کا بےخوفی سے مقابلہ کیا اور شکست دی ہے۔
جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی تھی تب تب را کے ایجنٹس پاکستان اور پورے پاکستان میں خون کی ہولی کھیلتے تھے، دنیا بھر کا میڈیا آزادئ کشمیر کی بات نہیں بلکہ پاکستان میں جاری خون کی ہولی کو موضوع بحث بناتا۔ پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
اقوامِ عالم کو کشمیر کے دیرینہ عالمی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا ہوگا ورنہ یہ تیسری عالمی جنگ کا شاخسانہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کشمیری عوام سے تجدید عہد کرتی ہے کہ جدوجہد آزادئ میں اہل کشمیر کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پی ایس پی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرئے گی۔
پاکستان میں بھارتی تسلط کو زیر و زبر کرنے والے انشاء اللہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خاتمے کا موجب بنیں گے۔

Comments are closed.