یورپی یونین کا مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل پر غور

0
45

یورپی یونین نے بھارت اور پاکستان پر مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات
یوروپی یونین کے امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان، ماجا کوکیجنک نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے دوطرفہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے ، جو ہمارے خیال میں تنازعہ حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

کوکیجنک نے کہا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر کافی سرگرم ہے۔

اس ماہ کے شروع میں ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

Leave a reply